ابنا: اپنے اس دو روزہ دورے میں ایران کے صدر مملکت، شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کے علاوہ اس اجلاس میں شریک متعدد ملکوں کے سربراہوں سے ملاقات بھی کریں گے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر حسن روحانی، روس اور چین کے صدور سے اپنی علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف علاقائی و بین الاقوامی مسائل منجملہ شام کے بارے میں گفتگو کریں گے۔قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران،شنگھاي تعاون تنظیم میں ایک مبصر ملک کی حیثیت سے رکنیت رکھتا ہے۔......./169
10 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 461816
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر حسن روحانی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے کل قرقیزستان کے دورے پر بیشکک پہنچیں گے۔